مکی آرتھر کو فارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر سمیت قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ھے۔ مکی آرتھر سمیت کوچنگ سٹاف کے معاہدے 15 اگست کو ختم ھو رھے ہیں۔مکی آرتھر سمیت بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور۔بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لوڈن کو بھی مزید کسی مزید پڑھیں

پی سی بی کا سرفراز کو برا بھلا کہنے والے کیخلاف کارروائی کیلئے آئی سی سی سے رابطہ

لندن(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان سرفراز احمد کو برا بھلا کہنے والے لڑکے کے خلاف کارروائی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرلیا ہے۔ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ انگلینڈ میں ہراسانی کے مزید پڑھیں

انگلینڈ نے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے افتتاحی معرکے میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 104 رنز سے شکست دے دی۔ ورلڈکپ 2019 کا افتتاحی میچ لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 311 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی مزید پڑھیں

سری لنکا میں دہشت گردی پر قومی کرکٹرز بھی افسردہ

کراچی(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا میں ہونے والے خودکش دھماکوں پر قومی کرکٹرز بھی افسردہ ہیں۔ سٹار کرکٹرز نے اپنے ٹویٹس میں واقعہ کی مذمت کی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے لکھا کہ ٹریننگ سیشن سے واپس آیا تو مجھے اس سانحہ کا علم ہوا، ہماری دعائیں سری لنکن عوام کے ساتھ ہیں، مزید پڑھیں

دنیا کی نظریں ورلڈ کپ پراور یہاں تماشا لگا ہوا ہے,وسیم اکرم

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پوری دنیا ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کے اعلان میں لگی ہوئی ہے اور یہاں تماشا لگا ہوا ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ساری دنیا ورلڈ مزید پڑھیں

ورلڈکپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کے امیدوار ممکنہ 23کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مکمل ہوگئے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں محمد رضوان سب کو پیچھے چھوڑ گئے، شان مسعود اور حسن علی دوسرے نمبر پر رہے،کپتان سرفراز اور محمد عامر کے بعد شعیب ملک، شاہین شاہ آفریدی، مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ بورڈکا ورلڈ کپ کا ممکنہ حصہ بننے والے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ سے دور رکھنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان سرفراز احمد سمیت ورلڈ کپ کا ممکنہ حصہ بننے والے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ کی طرف سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ میں شامل تمام متوقع مزید پڑھیں