پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

اسلام آباد/لاہور /کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اورآزاد کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھارت کے یوم آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کی عمارتوں پر قوم پرچم سر نگوں رہا اورسیاہ پرچم لہرائے گئے ،احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں میں بھارتی مزید پڑھیں

ڈیوس کپ ٹائی: پاکستان سے منتقلی کا بھارتی مطالبہ

نئی دہلی(سپورٹس رپورٹر) مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھانے والے بھارت نے ڈیوس کپ ٹائی ٹینس کے مقابلے پاکستان سے منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔جنت نظیر وادی پر ظلم کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور سفارتی تناؤ عروج پر ہے،کشیدگی کے باعث بھارت نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ( آئی ٹی ایف ) سے ڈیوس مزید پڑھیں

کرتارپور راہداری،بھارتی پنجاب کے وفد کی پاکستان آمد کا امکان

اسلام آ با د (مانیٹرنگ ڈیسک)کرتارپور راہداری پر بات چیت کیلئے بھارتی پنجاب کے سینئر وزیر اور اراکین پارلیمنٹ کے ایک وفد کی پاکستان آمد کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر تناؤ ہے، پاکستان نے بھارت کیساتھ مزید پڑھیں

کھلاڑیوں کے اعتراض کے باعث پاکستان کے ہوم ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا امکان معدوم

لاہور( سپورٹس رپورٹر)کھلاڑیوں کے اعتراض پر رواں سیزن میں بھی پاکستان کے کسی ہوم ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کاامکان معدوم ہے۔اکتوبر میں پاکستانی ٹیم سری لنکا سے 2 ٹیسٹ کی سیریزکھیل کر ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز کرے گی، آئندہ برس کے اوائل میں بنگلہ دیش سے ہوم سیریز شیڈول ہے، نئے سیزن میں گرین مزید پڑھیں

پاکستان نے کرتارپور راہداری منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے کرتارپور راہداری منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کرتا ر پو ر راہداری سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے اسلئے یہ منصوبہ جاری رہے گا۔ پاکستان مزید پڑھیں

پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین ہمیشہ کیلئے بند

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کراچی جانیوالی ہر ٹرین میں دو کوچز کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے، عید پر دو اسپیشل ٹرینیں چلائی ہیں، عید مزید پڑھیں

پاکستان کا کشمیر معاملہ اقوام متحدہ,سلامتی کونسل لے جانے کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں لے جانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں دوبارہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت کی طرف سے مزید پڑھیں

پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کا کیس لڑے گا ،عمران خان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونیوالی ٹیلی فونک گفتگو میں خطے میں پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا مزید پڑھیں

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی

کراچی(کامر س رپورٹر ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز کا قرض دینے کی منظوری دے دی ہے، قرض سے پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرضہ پاکستان کی تجارت کے فروغ مزید پڑھیں

ٹیسٹ سیریز: پاکستان، سری لنکا کی میزبانی کیلیے پْرعزم

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا کی میزبانی کیلیے پْرعزم ہے تاہم سری لنکا کا سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا۔پاکستان رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میچز میں میزبانی کا خواہاں ہے،انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے ایک وفد کراچی اور لاہور کا دورہ کرے گا، سربراہی سری لنکا کرکٹ مزید پڑھیں

بھارت نے پاکستان کیخلاف کارروائی کی تو پھر جنگ ہوگی، وزیراعظم

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت ہم پرحملہ کریگاتوہم جواب دیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کررہا ہے اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، بھارت نے پہلے سے ہی مقبوضہ کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنیکی منصوبہ بندی کررکھی تھی، بھارت نے جو فیصلہ کیا اس کے مزید پڑھیں

پاکستان کی بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی باضابطہ پیشکش

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے بھارت کو بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے جاسوس کلبھوشن جادھو تک قونصلر رسائی دینے کی باضابطہ پیشکش کر دی۔17 جولائی کو عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بھارت کی ’’ را‘‘ کے جاسوس کو بری کرنے کی درخواست مسترد کر دی مزید پڑھیں