واحد بھارتی امپائر روی سندرام کی آئی سی سی الیٹ پینل سے چھٹی

دبئی (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ایلیٹ پینل سے واحد بھارتی امپائرروی سندرام کی چھٹی جبکہ مائیکل گف اور جوئیل ولسن کو شامل کرلیا گیا۔انگلینڈ کے مائیکل گف اور ویسٹ انڈین جوئیل ولسن کو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں جگہ مل گئی، فیصلہ امپائرز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد مزید پڑھیں

شعیب اور حفیظ سمیت 5 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) شعیب ملک اور محمد حفیظ سمیت 4 سے 5 معروف کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ قومی کرکٹرز کو سال 2019-20کے لیے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ دینے کے حوالے سے پی سی بی کے بڑے جمعرات کو سر جوڑ کر بیٹھیں گے ،ذرائع کے مطابق شعیب ملک مزید پڑھیں

سرفراز احمد کی جگہ اظہر علی کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانے پر اتفاق

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ قائد کا قرعہ ااظہر علی کے نام نکل آیا، سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی 20 میں کپتان برقرار رکھا جائیگا، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کے حوالے کی جائے گی اور بابر اعظم کو تینوں فارمیٹس میں نائب کپتان بنایا جائے گا۔ ٹی 20کرکٹ میں قومی ٹیم کے نمبر ون مزید پڑھیں

امام الحق نے معافی مانگ لی، آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر امام الحق نے لڑکیوں کو بیوقوف بنانے اور انہیں دھوکہ دینے کے الزامات سے متعلق پی سی بی کو اپنا موقف دیتے ہوئے معافی بھی مانگ لی ہے اور آئندہ اس طرح کے معاملات میں محتاط رہنے کی یقین دہانی بھی کروادی ہے۔پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے مزید پڑھیں

بھارتی ٹیم میں اختلافات کی خبریں پھیلانے پر کوہلی برہم

ویرات کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارت ی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹیم میں اندرونی اختلافات کی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔ دورہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز کے لیے روانگی مزید پڑھیں

گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاہد آفریدی کی دھواں دھار بلے بازی

آفریدی نے 40گیندوں پر 10چوکوں اور پانچ فلک شگاف چھکوں کی بدولت 81رنز کی شاندار اننگز کھیلی 207رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایڈمونٹن رائلز 20اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنا سکی ٹورنٹو (سپورٹس ڈیسک)گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پاکستان کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی کی شاندار کارکردگی کے باعث مزید پڑھیں

سرفراز احمد کوفارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں پڑ گئی اور پی سی بی کے تھنک ٹینک نے سرفراز کے متبادل کے طور پر نئے کپتان کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ورلڈ کپ 2019میں 5میچ جیت کر 5ویں پوزیشن پر ٹورنامنٹ ختم کرنے والی ٹیم پاکستان کے وکٹ کیپر کپتان سرفراز مزید پڑھیں

شاہد آفریدی نئی ٹی 10 لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

لیگ سے قطر میں کھیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور سیاحت بھی بڑھے گی:شاہد آفریدی دوہا(سپورٹس رپورٹر )کرکٹ لیگز کی تعداد میں اب ایک اور لیگ کا اضافہ ہوگیا۔شارجہ کے بعد اب قطر میں بھی 10، 10 اوورز کی کرکٹ لیگ ہو ا کرے گی، سابق کپتان شاہد آفریدی کو اس کا مزید پڑھیں

کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، بھارت کیخلاف میدان میں اتریں گے

ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر انتالیس سالہ اوپنر نے عالمی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا گیانا(مانیٹرنگ ڈیسک)کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ ویسٹ انڈین اوپنر بھارت کے خلاف آئندہ ماہ ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔ کیربیئنز بلے باز نے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر کھیل کو خیر باد مزید پڑھیں

شعیب اختر نے سابق کرکٹرز کو کوچ بنانے کی مخالفت کر دی

سابق کرکٹرنام کی بدولت عہدہ چاہتے ہیں، بیشتر کو جدید کرکٹ کے بارے میں ٹکے کا پتہ نہیں موزوں افراد کا ایک گروپ مل کر کام کرے تو کرکٹ کے معاملات میں بہتری آنا شروع ہوجائیگی، شعیب اختر کا ویڈیو پیغام لاہور(سپورٹس رپورٹر)شعیب اختر نے سابق کرکٹرز کو کوچ بنانے کی مخالفت کر دی، ان مزید پڑھیں

دو روز میں دوران کھیل دوسرے باکسر کی ہلاکت

ارجنٹائین کے باکسر ہیوگو الفریڈو سنٹیلان کو  ٹائٹل کے مقا بلے کے دوران رنگ میں زخم آئے تھے،ہسپتال لیجایا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے بیونس آئرس(سپورٹس ڈیسک) ایک ہفتے میں رنگ میں کھیل کے دوران دوسرے باکسر کی ہلاکت ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ارجنٹائین کے باکسر ہیوگو الفریڈو سنٹیلان مزید پڑھیں

زمبابوے کی آئی سی سی ممبر شپ بھی خطرے میں پڑگئی

دبئی(سپورٹس رپورٹر)’معطل‘ زمبابوے کی آئی سی سی ممبر شپ بھی خطرے میں پڑگئی، سیاسی مداخلت کے شکار بورڈ کو خطرناک نتائج سے آگاہ کردیا گیا، اکتوبر کے وسط تک منتخب عہدیداروں کو بحال نہ کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے زمبابوے کو گذشتہ ہفتے لندن میں مزید پڑھیں