میں کوئی پیر یا قسمت کا حال بتانے وا لا نہیں مگر عمران جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں،نوازشریف

لاہور(کرائم رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ میں کوئی ولی پیر یا قسمت کا حال بتانے وا لا نہیں لیکن عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں،عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف ٹھوس چارجز موجود ہیں، ان کا جلد کڑا احتساب ہوگا،بنی گالہ کرپشن مزید پڑھیں

بجٹ کے بعد خود ساختہ مہنگائی، اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں 10سے 15فیصد اضافہ

لاہور (سٹی رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ کی پیشی کے بعدشہر بھر کے متعدد ہول سیلرز اور دوکانداروں کی طرف سے خود ساختہ مہنگائی کر کے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں 10سے 15فیصد اضافہ کر دیا گیا جبکہ متعدد دکانوں پر حالیہ ریٹ لسٹ ہی آویزان نہیں کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب مزید پڑھیں

آصف زرداری کی طبیعت ناساز، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت کی ناسازی کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی زیر تفتیش سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی ہے اور انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل مزید پڑھیں

عوام کیلئے خوشخبری ،پٹرول 5روپے سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل گزشتہ دو ہفتے کے دوران 11ڈالر فی اونس سستا ہو گیا جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کا امکان مزید پڑھیں

جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف حکومتی ریفرنس، افتخار چوہدری نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ دیا

ضابطے کی کارروائی مکمل کیے بغیر سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوانا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے ریفرنس میں کہیں نہیں کہا گیا کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، ریفرنس ناقابل سماعت ہے سپریم جوڈیشل کونسل صدر اور وزیراعظم کے خلاف حلف کی خلاف ورزی پر مقدمہ چلانے مزید پڑھیں

احسن اقبال سے کہتا ہوں آپ کے گھبرانے کا وقت آگیا، مراد سعید

احسن اقبال سے 5سوال کیے تھے کسی سوال کا جواب آیا اور نہ آئے گا کرپشن کا خاتمہ کرکے رہیں گے اورعوام کا پیسہ لے کر عوام پر لگائیں گے کمیشن بننے جارہا ہے، سب سے پہلے میری وزارت سے احتساب ہوگا،پریس کانفرنس اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ پنجاب سے داتا دربار دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کی ملاقات

شہید کانسٹیبل شاہد نذیر ،محمد سہیل ،محمد صدام ،محمد کے لواحقین کو1، 1کروڑ روپے کے چیک تقسیم کئے شہداء ملک و قوم کے ہیرو ہیں، پنجاب پولیس نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر آ کر بہادری اور جرت کی تاریخ رقم کی شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو گھر بھی دیئے جائینگے ، بچوں کو مزید پڑھیں

آشیانہ ریفرنس میں نیب کے مزید گواہ بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب

رمضان شوگر ملز کیس میں نیب حکام کو حمزہ شہباز 26 جون کو پیش کرنے کی ہدایت کی نیب حکام عدالت اور قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، میرے خلاف تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں،شہباز شریف لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں نیب کے مزید گواہوں کو بیان ریکارڈ مزید پڑھیں

ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائد اٹھانے کیلئے 5 ہزار افراد نے رجوع کر لیا،ایف بی آر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائد اٹھانے کیلئے 5 ہزار افراد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے رجوع کر لیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایا ہے کہ ہ ایمنسٹی سکیم کیلئے درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ایف بی آر کاکہنا ہے کہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز لازمی رجسٹر مزید پڑھیں

حکومتی اتحادیوں کااہم اجلاس، وزیر اعظم سے مشترکہ ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد(جنرل رپورٹر )حکومت کی چار اتحادی جماعتوں کا بڑا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ پراتحادی جماعتوں نے سر جوڑ لیے۔اجلاس میں (ق) لیگ،ایم کیوایم پاکستان، بی اے پی اور جی ڈی اے کی پارلیمانی لیڈر شپ شریک ہوئے۔چوہدری شجاعت کی مزید پڑھیں

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس، کمیشن آف انکوائری کے ٹی او آرز پر غور

کمیشن آف انکوائری پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت قائم کرنے کا فیصلہ انکوائری کمیشن2008 سے2018 تک قرضے 24 ہزار ارب تک کیسے بڑھے کی تحقیقات کریگا کمیشن ذاتی استعمال اور فائدے کے لیے سرکاری خزانے کے غلط استعمال کی بھی تحقیقات کرے گا کمیشن آف انکوئری میں آئی ایس آئی، ایم آئی،آئی مزید پڑھیں

40 ہزارروپے والے انعامی بانڈ کی رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایمنسٹی سکیم پر عملدرآمد تیز کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ 40 ہزار روپے کے بے نامی بانڈز غیر فعال کئے جانے کی تیاری ہے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق حکومت نے منی لانڈرنگ کیخلا ف ایک اور قدم اٹھاتے مزید پڑھیں