پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے تک اضافے کا خدشہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان پربھی اثرات، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے اضافے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے امپورٹ بل میں 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔

شرح سود 13.25فیصدبرقرار،مہنگائی میں اضافہ،حکومتی اخراجات کم ہوئے،زر مبادلہ کے ذخائر بڑھے،مانیٹری پالیسی

اسلام آباد (اکنامک رپورٹر)سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا، پالیسی ریٹ کی شرح 13.25 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مہنگائی کی شرح گیارہ سے بارہ فیصد رہے گی، آئندہ 24 مہینوں میں اسے پانچ سے سات فیصد تک لانے کیلئے سود مزید پڑھیں

سونا 700روپے تولہ مہنگا ہو گیا

کراچی (اکنامک رپورٹر)کاروباری ہفتہ کے آغاز پرعالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میں 15ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی اونس سونے کی قیمت 1504ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا700روپے مہنگا ہو کر87ہزار روپے اور دس گرام سونا600روپے مہنگا ہو کر74ہزار760روپے کا ہو گیا مزید پڑھیں

کراچی کے 3 ہزار سے زائد نجی تعلیمی اداروں کو ٹیکس نوٹسز جاری

ایک ایسا فرد بھی سامنے آیا جس کے نام پر 2400 سی سی کی 9 گاڑیاں ہیں، ایف بی آر کراچی(وائس آف ایشیا) ایف بی آر نے 3 ہزار سے زائد نجی اسکولز کالجز اور جامعات کو نوٹسز جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے کراچی کے 3 ہزار سے زائد غیر رجسٹرڈ نجی مزید پڑھیں

حکومت ’’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ ‘سے خاطر خواہ فائدہ اٹھانے میں ناکام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت ’’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ ‘سے خاطر خواہ فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہے اور اب تک صرف 3کروڑ ڈالرز جمع کیے ہیں،اس حوالے سے جب خصوصی سیکریٹری خزانہ اور سرکاری ترجمان عمر حمید سے رابطہ کیا گیا اور ان سے پی بی سی کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تو اس کا مزید پڑھیں

چین کا90فیصد پاکستانی مصنوعات کو بغیر ڈیوٹی مارکیٹ تک رسائی دینے کا فیصلہ

بیجنگ(کامرس رپورٹر)چین نے پاکستان کے ساتھ تجارتی توازن کو بہتر بنانے کیلئے 90فیصد پاکستانی مصنوعات کوصفر ڈیوٹی پر مارکیٹ تک رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،اقدام سے دونوں ممالک کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدہII کے تحت پاکستان کی چین کیلئے برآمدات میں500ملین ڈالر کا اضافہ ممکن ہوسکتا ہے، چینی میڈیا گروپ چائنہ اکنامک نیٹ کے مزید پڑھیں

بہترین افرادی قوت کی تعیناتی سے بڑے ٹیکس دھندہ کی تعداد بڑھی ، شبر زیدی

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ ماضی میں آیف بی آر کے بہترین افسران کو لارج ٹیکس پیئرز یونٹ میں تعینات کیا گیا۔ ایک بیان میں شبر زیدی نے کہاکہ بہترین افرادی قوت کی تعیناتی سے بڑے ٹیکس دھندہ کی تعداد بڑھی ۔ انہوںنے کہاکہ ایف بی آر نے مزید پڑھیں