موجودہ حالات میں مراعات دینا ناممکن ،ٹیکسوں کا بوجھ کچھ عرصے کیلئے برداشت کرنا ہوگا،حفیظ شیخ

اسلام آباد،لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے حکومت موجودہ حالات میں مراعات دینے کی متحمل نہیں ہو سکتی اور ٹیکسوں کا بوجھ کچھ عرصے کیلئے برداشت کرنا ہوگا۔گزشتہ روز ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت تاجروں اور صنعتکاروں کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ نے شرکاء کو مزید پڑھیں

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 42 پیسے سستا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی/اسلام آباد(اکنامک رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر ایک روپے 42 پیسے سستا ہو کر 148 روپے 21 پیسے پر آگیا۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 70 پیسے سستا ہو کر 149 روپے 30 پیسے پر آ کر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 148 روپے 80 پیسے ہو مزید پڑھیں

روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر 150.50 پر آگیا

کراچی(اکنامک رپورٹر)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 151.91 روپے کا ہوگیا تاہم کاروبار کے دوران ڈالر سستا ہو کر 149.90 روپے ہوگیا اور تین کاروباری سیشن میں ڈالر 2.05 پیسے تک سستا مزید پڑھیں

ایمنسٹی سکیم کیلئے اثاثہ جات ڈکلیئریشن فارم ویب پورٹل پر جاری

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے ایمنسٹی سکیم کیلئے اثاثہ جات ڈکلیئریشن فارم ویب پورٹل پر جاری کر دیا،شہری ویب پورٹل کے فارم پرکرکے آن لائن اپنے اثاثہ جات ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستانی کرنسی اور فارن کرنسی میں کھولے گئے بے نامی اکائونٹس میں موجود دولت پرچار فیصد ٹیکس دینا ہوگا،غیر ملکی لیکوئیڈ اثاثہ جات ظاہر کرکے مزید پڑھیں

سٹاک مارکیٹ‘رواں ہفتے زبردست تیزی،انڈیکس میں2537 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی کارجحان دیکھا گیااورکے ایس ای100انڈیکس میں 2 ہزار537 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی سٹاک مارکیٹ میں سپورٹ فنڈ کی یقین دہانی بھی کام کرگئی، شدید مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔پاکستان مزید پڑھیں

ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ،152 روپے 50پیسے کاہو گیا

کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میں ڈالر کی روز بڑھتی ہوئی قدر اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور حکومت کو بھی اس معاملے میں شدید تنقیدکا سامنا ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں جلد ہی اس بحران پر قابو پا لیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی مزید پڑھیں

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے اضافے کے بعد 72ہزار 100روپے کی سطح پر پہنچ گئی کراچی(کامرس رپوٹر)سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے ساتھ 72 ہزار 100 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت نے نیا ریکارڈ بنالیا ہے اور ڈالر 4 روپے مزید پڑھیں

مالم جبہ ریفرنس تگڑا،پرویز خٹک جلد لاک اپ میں ہونگے،چیئر مین نیب

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک )چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے مالم جبہ کا ریفرنس تگڑا ہے اور پرویز خٹک بھی جلد لاک ا پ کے پیچھے ہونگے۔سینئر صحافی جاوید چوہدری نے اپنے کالم ’’چیئر مین نیب سے ملاقات ‘‘میں لکھا کہ یہ تمام لوگ مجھے برداشت کرنے کیلئے تیار مزید پڑھیں

ڈالر کی اڑان کنٹرول کرنے کے لیے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خدمات حاصل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (کامرس رپورٹر) ڈالر کی اڑان کنٹرول کرنے کے لیے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خدمات حاصل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمعـقرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کروائی گئیـتبدیلی سرکار کا ایک اور کارنامہ ملکی تاریخ میں ڈالر کی قیمت 148 روپے مزید پڑھیں

چیئرمین ایف بی آر کی اجا زت کے بغیرکاروباری مراکز،دفاتر میں چھاپوں پر پابندی عائد

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپے مارنے پر پابندی لگادی۔فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپوں اور ٹیکس دہندگان کی لسٹ میں سے کسی کا نام معطل مزید پڑھیں

سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار،سرمایہ کاروں کے مزید19ارب روپے ڈوب گئے

کراچی (کامر س رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے دوسرے روزبھی اتارچڑھائو کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس33900کی نفسیاتی حدسے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے مزید19ارب7کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت12.79فیصدکم جبکہ63.66فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج مزید پڑھیں

آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجودسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی (اکنامک رپورٹر)آئی ایم ایف کاپاکستان کے لیے6ارب ڈالرکابیل آئوٹ پیکج بھی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری نہ لاسکا،کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکوپاکستان اسٹاک ایکسچینج میںزبردست مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس8بلائی نفسیاتی حدوںسے گرکر4سال کی کم ترین سطح پر آگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے 1کھرب81ارب32کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت208.53فیصدزائدجبکہ85.41فیصد مزید پڑھیں