پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے تک اضافے کا خدشہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان پربھی اثرات، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے اضافے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے امپورٹ بل میں 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔

شرح سود 13.25فیصدبرقرار،مہنگائی میں اضافہ،حکومتی اخراجات کم ہوئے،زر مبادلہ کے ذخائر بڑھے،مانیٹری پالیسی

اسلام آباد (اکنامک رپورٹر)سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا، پالیسی ریٹ کی شرح 13.25 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مہنگائی کی شرح گیارہ سے بارہ فیصد رہے گی، آئندہ 24 مہینوں میں اسے پانچ سے سات فیصد تک لانے کیلئے سود مزید پڑھیں

سونا 700روپے تولہ مہنگا ہو گیا

کراچی (اکنامک رپورٹر)کاروباری ہفتہ کے آغاز پرعالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میں 15ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی اونس سونے کی قیمت 1504ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا700روپے مہنگا ہو کر87ہزار روپے اور دس گرام سونا600روپے مہنگا ہو کر74ہزار760روپے کا ہو گیا مزید پڑھیں

کراچی کے 3 ہزار سے زائد نجی تعلیمی اداروں کو ٹیکس نوٹسز جاری

ایک ایسا فرد بھی سامنے آیا جس کے نام پر 2400 سی سی کی 9 گاڑیاں ہیں، ایف بی آر کراچی(وائس آف ایشیا) ایف بی آر نے 3 ہزار سے زائد نجی اسکولز کالجز اور جامعات کو نوٹسز جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے کراچی کے 3 ہزار سے زائد غیر رجسٹرڈ نجی مزید پڑھیں

حکومت ’’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ ‘سے خاطر خواہ فائدہ اٹھانے میں ناکام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت ’’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ ‘سے خاطر خواہ فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہے اور اب تک صرف 3کروڑ ڈالرز جمع کیے ہیں،اس حوالے سے جب خصوصی سیکریٹری خزانہ اور سرکاری ترجمان عمر حمید سے رابطہ کیا گیا اور ان سے پی بی سی کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تو اس کا مزید پڑھیں

چین کا90فیصد پاکستانی مصنوعات کو بغیر ڈیوٹی مارکیٹ تک رسائی دینے کا فیصلہ

بیجنگ(کامرس رپورٹر)چین نے پاکستان کے ساتھ تجارتی توازن کو بہتر بنانے کیلئے 90فیصد پاکستانی مصنوعات کوصفر ڈیوٹی پر مارکیٹ تک رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،اقدام سے دونوں ممالک کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدہII کے تحت پاکستان کی چین کیلئے برآمدات میں500ملین ڈالر کا اضافہ ممکن ہوسکتا ہے، چینی میڈیا گروپ چائنہ اکنامک نیٹ کے مزید پڑھیں

بہترین افرادی قوت کی تعیناتی سے بڑے ٹیکس دھندہ کی تعداد بڑھی ، شبر زیدی

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ ماضی میں آیف بی آر کے بہترین افسران کو لارج ٹیکس پیئرز یونٹ میں تعینات کیا گیا۔ ایک بیان میں شبر زیدی نے کہاکہ بہترین افرادی قوت کی تعیناتی سے بڑے ٹیکس دھندہ کی تعداد بڑھی ۔ انہوںنے کہاکہ ایف بی آر نے مزید پڑھیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بعدسی این جی کی قیمت میں کتنی کمی ہوگئی,جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

اسلام آباد ( آن لائن ) ال پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کے باعث سی این جی کی قیمتوں میں 4.40 روپے فی کلو کمی کردی ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور اور پنجاب مین سی این جی کی قیمت 4.40 روپے مزید پڑھیں

کاروبار کرنے میں ماضی جیسی مشکلات اور کرپشن نہیں ملے گی،حفیظ شیخ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے تمام مالیاتی ادارے پاکستان کیساتھ اشتراک چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں سیمینا ر سے خطاب کے دوران مشیر خزانہ کا کہنا تھا خطے کی ترقی کیلئے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے، ترقی ہوگی تو روزگار بڑھے گا، کیپٹل مارکیٹ نجی شعبے کی مالیاتی ضروریات کیلئے مزید پڑھیں

ایف بی آر کے نوٹسز کا خوف,ایک ماہ میں بینکوں سے 711ارب روپے نکلوالیے گئے

کراچی (کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیو کے نوٹسز کے خوف سے کمرشل بینکوں کے ڈیپازٹس میں سے ایک ماہ کے دوران 711ارب روپے نکلوا لیے گئے جب کہ سب سے زیادہ کمی کنسٹرکشن سیکٹر والوں کے ڈیپازٹس میں دیکھی گئی۔ جمعرات کے روز سٹیٹ بینک نے بتا یا کہ مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران مزید پڑھیں

وزارت تجارت نےایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کو من گھڑت قرار دیدیا

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )وزارت تجارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ذیلی تنظیم ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ خیال رہے کہ بھارت کے مختلف خبررساں اداروں میں نشر اور شائع ہونے مزید پڑھیں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 190.26 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 163 کی سطح پر پہنچ گیا کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔جمعرات کے روز مارکیٹ 30 ہزار 972 کی سطح پر کھلی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 190.26 پوائنٹس اضافے کے مزید پڑھیں