148

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف شکایت لیکر بنی گالہ جانیوالا کارکن گرفتار، تھانے منتقل

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تعیناتی غلط ہے،

وزیراعظم عمران خان انہیں عہدے سے ہٹائیں، وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف شکایت

لے کر بنی گالہ جانیوالے کارکن کو گرفتارکر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا

رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کیخلاف

شکایت کارکن کو مہنگی پڑ گئی اور اسے وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر سے

گرفتار کر لیا گیا ،کارکن کا کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجا ب کو عہدے سے ہٹایا جائے

انکی تعیناتی غلط ہے میں وزیراعظم سے مل کر تحفظات کا اظہار کر نا چاہتا ہوں

،وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلا عا ت فردوس عاشق اعوان نے کارکن کو

اپنی گاڑی میں بٹھا کر موقف سننے کی پیش کش کی لیکن وہ وزیراعظم سے

ملنے پر ہی بضد اور جیسے ہی فر د و س عاشق اعوان وہاں سے روانہ ہوئیں تو

پولیس نے اپنے روایتی انداز میں کارکن کو اٹھا کر گاڑی میں پھینکا اور تھانے

منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں