167

پاکستان سٹیزن پورٹل میں شکایات، کئی افسران کی سرزنش،متعدد معطل

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم پاکستان

سٹیزن پورٹل عوام کے مسائل کے حل میں پیش پیش، عو امی مسا ئل کا حل

حکومت کی اولین ترجیح ، عوام کیلئے مشکلات کا باعث بننے والوں اور شکایات

کا ازالہ نہ کرنیوالے افسران کیخلاف کار ر و ا ئی ،پرائم منسٹر آفس میں قائم

پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات سے غفلت برتنے اور انکا ازالہ نہ

کرنے پر حکومت پنجاب نے بیو ر و کریسی کی بڑے پیمانے پر سرزنش اور

معطلی کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق غفلت برتنے پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک

سنگھ ، گجرات اور ڈی جی خا ن کو عہد ے سے ہٹا دیا گیا اسکے علاہ 31

اسسٹنٹ کمشنرز کو شو کاز نوٹس جبکہ 20کو وارننگ لیٹر جاری کیے گئے ہیں۔

شہریوں کے مسائل حل کرنے پر 71 اسسٹنٹ کمشنرز کو تعریفی لیٹر جاری کیے

گئے ۔سٹیزن پورٹل سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے ذریعے بیوروکریسی کی

جانچ پڑ تا ل حکمرانی کی بہترین مثال ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں