عمران نے حفیظ شیخ کو لا کر ہماری پالیسی کو تسلیم کیا، خورشید شاہ

Spread the love

غیر منتخب لوگوں کو کابینہ میں لانے سے منتخب لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے

اسد عمر کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانا اپوزیشن کا موقف درست ہونے کا ثبوت ہے

چوہدری نثار کے کردار اور سیاست کو جانتا ہوں

سکھر(وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حفیظ

شیخ کو لا کرپیپلز پارٹی کی پالیسی کو تسلیم کیا ہے، غیر منتخب لوگوں کو کابینہ میں لانے سے منتخب لوگوں

کو تکلیف ہوئی ہے۔سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو وزیر خزانہ کے

عہدے سے ہٹانا اپوزیشن کا موقف درست ہونے کا ثبوت ہے۔صحافی کے اس سوال پر کہ کیا حفیظ شیخ ڈلیور

کر سکیں گے؟ خورشید شاہ نے جواب دیا کہ موجودہ حالات کا چیلنج انہوں نے کیسے تسلیم کیا ہے؟ شاید وہ

ڈلیور کرنے کی پوزیشن میں ہوں۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ غیر منتخب لوگوں کو کابینہ میں لانے سے

منتخب لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری نثار کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے؟

خورشید شاہ نے جواب دیا کہ چوہدری نثار اور غلام سرور خان ایک ہی پارٹی میں چل ہی نہیں سکتے،

چوہدری نثار کے کردار اور سیاست کو جانتا ہوں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply