کراچی میں غلط انجکشن سے مرنے والی لڑکی سے زیادتی و قتل کا انکشاف

Spread the love

عصمت کو زیادتی کے بعد زہر کا انجیکشن دے کر قتل کیا گیا، پولیس

کراچی(کرائم روپورٹر)کورنگی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں دانت میں درد کے علاج کے لیے آنے والی 25

سالہ عصمت کے ساتھ زیادتی و قتل کا انکشاف ہوا ہے۔دوروز قبل کراچی کے علاقے کورنگی کے سندھ

گورنمنٹ اسپتال میں دانت میں درد کے علاج کے لیے آنے والی 25 سالہ لڑکی عصمت غلط انجکشن لگنے

سے جاں بحق ہوگئی تھی تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ عصمت غلط انجکشن سے نہیں بلکہ اسے زیادتی کے بعد

زہر کا انجیکشن دے کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتال کا گرفتار کمپاؤنڈر شاہ زیب عصمت کے

ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث ہے، جبکہ لڑکی کو انجکشن لگانے والا ڈاکٹر ایاز فرار ہے جس کی گرفتاری

کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ عوامی کالونی پولیس نے ڈاکٹر اور کمپاؤنڈر کے خلاف لڑکی کی ہلاکت کا

مقدمہ درج کیا ہے، تاہم مقدمے میں ابھی زیادتی اور قتل کی دفعات شامل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ ابراہیم حیدری

کی رہائشی عصمت کو دانت کے درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر ایاز نے کمپانڈر شاہ زیب کو

انجکشن لکھ کردیا جیسے ہی وہ انجکشن لڑکی کو لگایا گیا تو اچانک لڑکی طبیعت خراب ہونے کے بعد انتقال

کرگئی۔ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹر کی غفلت سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کی ہلاکت کا مقدمہ عوامہ کالونی

پولیس نے درج کرنے کے بعدہسپتال کے 2 ٹیکنیشن کو حراست میں لے کراور متوفیہ اور کمپانڈر کا موبائل

فون و دیگر اشیا تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی تھی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply