آپ سب کی حمایت کا شکریہ، اسد عمر

Spread the love

آپ سب کا جذبہ ہی عمران خان اور ان کی ٹیم میں توانائی پیدا کرتا ہے

کراچی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ میں ان بہت

سارے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو گذشتہ 2 روز سے میری حمایت کر رہے ہیں۔وزیر خزانہ کے

عہدے سے استعفی دینے والے اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سپورٹرز کے لیے

نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لوگوں کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں

بے مثال، پر جوش اور نظریاتی لوگ ہی اس تحریک کے محافظ ہیں ، آپ سب کا جذبہ ہی عمران خان اور ان

کی ٹیم میں توانائی پیدا کرتا ہے۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد تحریک

انصاف کے وزرا اور رہنماوں نے مستعفی وزیر خزانہ اسد عمر کو واپس وفاقی کابینہ میں بلانے کے لیے ایک

مہم شروع کی ہے ، یہ ٹویٹ اسی مہم کے جواب میں کی گئی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply