وفاقی وزیر غلام سرور نے وزارت کی تبدیلی کا فیصلہ قبول کرلیا

Spread the love

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وزیراعظم کی جانب سے وزارت تبدیل کرنے کا فیصلہ

قبول کرلیا۔ ذرائع نے بتایا وزارت پیٹرولیم سے ہٹائے گئے غلام سرور خان نے وفاقی وزیر ہوابازی کی حیثیت

سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ غلام سرور خان پیر یا منگل کو نئی

وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میرے

کپتان ہیں، ان کا ہر فیصلہ قبول کرتا ہوں، فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔واضح رہے

کہ کابینہ میں رد و بدل کے نتیجے میں غلام سرور خان کو ناقص کارکردگی پر وزارت پیٹرولیم سے ہٹاکر

وزارت ایوی ایشن دی گئی تاہم ابتدا میں انہوں نے وزارت کی تبدیلی کا وزیراعظم کا فیصلہ ماننے سے انکار

کیا اور پارٹی چھوڑنے کی بھی دھمکی دی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply