109

قطر مذاکرات کی تاخیر پر افسوس ہے، زلمے خلیل زاد

Spread the love

اگر میری ضرورت ہے تو میں فریقین کی مدد کے لیے تیار ہوں

ڈائیلاگ سیاسی روڈ میپ اور دیر پا امن کے لیے ہمیشہ سب سے اہم ہوتے ہیں، ڈائیلاگ کا کوئی متبادل نہیں

واشنگٹن(صباح نیوز)افغان نمائندوں اور طالبان کے درمیان مذاکرات منسوخ ہونے پر امریکی نمائندہ خصوصی

زلمے خلیل زاد نے افسوس کا اظہا ر کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زلمے خلیل

زاد کا کہنا ہے کہ اگر میری ضرورت ہے تو میں فریقین کی مدد کے لیے تیار ہوں۔افغان امن عمل کے امریکی

نمائندہ خصوصی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ قطر کے انٹرا افغان مذاکرات کی تاخیر پر

مجھے افسوس ہے اور میں اس صورت حال پر تمام فریقین سے رابطے میں ہوں۔زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا

ہے کہ تمام فریقین جو اب بھی افغانستان میں امن کے لیے پر عزم ہیں، وہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔انہوں

نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈائیلاگ سیاسی روڈ میپ اور دیر پا امن کے لیے ہمیشہ سب سے اہم ہوتے ہیں، ڈائیلاگ

کا کوئی متبادل نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں