منتخب وزیراعظم کی 47 رکنی کابینہ میں 16 غیر منتخب نمائندے شامل

Spread the love

کابینہ میں 4منتخب ارکان کی جگہ مزید غیرمنتخب افراد آ گئے

رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی جگہ ٹیکنو کریٹ عبدالحفیظ شیخ کی انٹری ہوئی

الیکشن ہارنے والی فردوس عاشق اعوان نے فواد چودھری کی جگہ لی

وزیر صحت عامر کیانی اور وزیر پٹرولیم غلام سرور کی جگہ ٹیکنو کریٹس کابینہ میں شامل ہوئے

صحت کا قلمدان ظفر اللہ اور پٹرولیم کی وزارت ندیم بابر کے پاس چلی گئی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)منتخب وزیراعظم کی 47 رکنی وفاقی کابینہ میں 16 غیر منتخب نمائندے شامل

ہیں، کابینہ میں 4منتخب ارکان کی جگہ مزید غیرمنتخب افراد آ گئے۔ رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی جگہ ٹیکنو

کریٹ عبدالحفیظ شیخ کی انٹری ہوئی۔ الیکشن ہارنے والی فردوس عاشق اعوان نے فواد چودھری کی جگہ لی۔

اسی طرح وزیر صحت عامر کیانی اور وزیر پٹرولیم غلام سرور کی جگہ ٹیکنو کریٹس کابینہ میں شامل ہوئے،

صحت کا قلمدان ظفر اللہ اور پٹرولیم کی وزارت ندیم بابر کے پاس چلی گئی۔وفاقی کابینہ میں وزرا کی تعداد 24

ہوگئی جبکہ وزیر مملکت بدستور 5ہیں۔ معاونین خصوصی کی تعداد 3 ارکان کے اضافے کے بعد 13 ہوگئی،

نئے غیر منتخب معاونین میں فردوس عاشق اعوان، ندیم بابر اور ظفر اللہ شامل ہیں۔پرانے غیر منتخب معاونین

میں شہزاد اکبر، افتخار درانی، نعیم الحق، زلفی بخاری، شہزاد قاسم، عثمان ڈار، یوسف بیگ مرزا، ندیم افضل

چن شامل ہیں۔عبدالحفیظ شیخ کی شمولیت کے بعد وزیراعظم کے مشیران کی تعداد 5ہوگئی، دیگر غیر منتخب

مشیران میں ملک امین اسلم، عبدالرزاق داد، شہزاد ارباب اور ڈاکٹر عشرت حسین شامل ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply