وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، اعظم سواتی پھر کابینہ میں شامل

Spread the love

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسد عمر کی جگہ حفیظ شیخ کو خزانے کی ذمہ داری دینے کے بعد کپتان کی ٹیم

میں بڑی تبدیلیاں سامنے آ گئیں ۔ فواد چودھری، غلام سرور خان، بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ اور شہریار

آفریدی کی وزارتیں تبدیل کر دی گئیں ۔ اعظم سواتی دوبارہ کابینہ میں شامل ہو گئے ۔ انہیں پارلیمانی امور کی

وزارت دے دی گئی ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔ ذرائع

کا کہنا ہے کہ آٹھ ماہ کے دوران بہتر پرفارم نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم تبدیل کرلی۔ کپتان

نے اسد عمر کے استعفے کے بعد معیشت کی ڈوبتی ناؤ کو پار لگانے لئے وزارت خزانہ کی ذمہ داری

ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کے کاندھوں پر ڈال دی۔ اپوزیشن کی تنقید پر بھرپور حکومتی دفاع کرنے والے

وزیراطلاعات کی وزارت بھی تبدیل ہوگئی، فواد چودھری کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیربنادیا گیا۔ اطلاعات

کا قلمدان فردوش عاشق اعوان کے پاس آگیا، انہیں معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات مقررکیا گیا ہے۔

وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو ہوابازی کی وزارت دی گئی ہے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی

سے بھی ان کی وزارت چلی گئی ۔اب وہ وزیرمملکت برائے سیفران ہوں گے۔ شہریار آفریدی کی جگہ

بریگیڈئیر اعجاز شاہ کو وزیرداخلہ مقررکردیا گیا۔ کپتان نے اعظم سواتی کو دبارہ اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ۔

انہیں پارلیمانی امور کی وزارت سونپی گئی ہے۔کپتان کی ٹیم میں کچھ نئے کھلاڑی بھی شامل ہوئے ہیں۔ ظفراللہ

مرزا کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے قومی صحت اور ندیم بابر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم

ڈویژن مقررکیا گیا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply