144

بدین ‘مٹھی سے کراچی جانے والی مسافر بس الٹ گئی، 9 افراد جاں بحق، 48 زخمی

Spread the love

حادثہ میں5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ4افراد ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئے

پولیس اور مقامی افراد نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں

زخمیوں میں سے 12کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،دو کو کراچی منتقل کر دیا گیا

بدین (کرائم رپورٹر) مٹھی سے کراچی جانے والی ائیرکنڈیشن مسافر بس الٹنے کے نتیجہ میں 9 افراد جاں بحق

اور 48 زخمی ہو گئے۔ حادثہ بدین سے آٹھ کلو میٹر دور کراچی روڈ پر مورجھر کے مقام پر پیش آیا۔ پولیس

کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے

جبکہ4 افراد ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئے۔جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور بچہ بھی

شامل ہیں ۔ پولیس اور مقامی افراد نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 12کی حالت

تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں

سے عمر، بچی اینا اور عبداللہ کا تعلق بدین سے ہے۔ جاں بحق ڈرائیور مانو اور کنڈیکٹر رمضان کا تعلق

میانوالی سے ہے۔ متوفی پرکاش، تیرتھ اور بیوش کا تعلق مٹھی جبکہ زینب کا تعلق کلوئی سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں