پولیو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Spread the love

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)قومی انسداد پولیو پروگرام نے ملک کے 12 بڑے شہروں

کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی،

وائرس کی موجودگی کے بعد پولیو ویکسی نیشن کی عمر کی حد بھی بڑھا کر 10

سال کردی گئی،تفصیلات کے مطابق قومی انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ

ملک کے 12 بڑے شہروں کے سوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیوریج میں پی ون پولیو وائرس کی تصدیق خطرے کی گھنٹی ہے۔جن شہروں

میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ان میں پشاور، لاہور،

کراچی، راولپنڈی، مردان، بنوں، وزیرستان، حیدر آباد، سکھر اور قمبر شہداد کوٹ

شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وائرس کی موجودگی پر پولیو ویکسی نیشن کے

لیے عمر کی حد میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، راولپنڈی اور پشاور میں

10 سال تک کے بچوں کی بھی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔



Please follow and like us:

Leave a Reply