228

ایف بی آر کا بڑے ٹیکس دہندگان کو اعزازی کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بڑے ٹیکس دہندگان کو

اعزازی کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے بڑے

ٹیکس دہندگان کو اعزاز کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ ٹیکس دہندگان کی حوصلہ

افزائی کیلئے کیا ہے جسے 2 کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک

کروڑ روپے سالانہ ٹیکس دینے والوں کو گولڈ کارڈ اور 50 لاکھ روپے سالانہ

ٹیکس دینے والوں کو سلور کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اعزازی

کارڈز کے ذریعے بڑے ٹیکس دہندگان کو سہولیات دی جائیں گی، اعزازی کارڈز

رکھنے والوں کیلئے ائیرپورٹس پر الگ کاؤنٹر بنائے جائیں گے جبکہ انہیں وی

آئی پی پروٹوکول دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے اعزازی کارڈز

کیلئے متعلقہ وزارتوں کو خطوط ارسال کردئیے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں