ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان (آج)جمعرات کو ہوگا

Spread the love

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی

کرکٹ ٹیم کا اعلان (آج)جمعرات کو ہوگا ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ اور انگلینڈ

کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان (آج) جمعرات کو ہو گا اور اس

سلسلے میں قومی سلیکشن کمیٹی کی کوچ اور کپتان کیساتھ مشاورت حتمی مراحل

میں داخل ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا خاکہ تیار

کرلیا گیا ہے ،میگا ایونٹ کیلئے قومی اسکواڈ میں چار فاسٹ باولرز شامل کئے

جانیکا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی

قیادت کرینگے ،فخر زمان ،امام الحق،شعیب ملک ، بابر اعظم ، حارث سہیل ورلڈ

کپ سکواڈ کا حصہ ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر ، حسن علی ، شاہین

آفریدی ، فہیم اشرف، عماد وسیم بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونگے ، ذرائع

نے بتایاکہ شاداب خان ، محمد حفیظ ،عثمان شنواری بھی پندرہ رکنی اسکواڈ کا

حصہ ہونگے ،سلیکشن کمیٹی نے محمد رضوان ، آصف علی ، محمد نواز، عابد

علی کے ناموں پر بھی غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم

میں فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے کھلاڑیوں کی شمولیت کا بھی قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عماد وسیم نے یویو ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی بدھ کو جب لاہور

میں کھلاڑی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے اس وقت عماد وسیم کو لنگڑاتے ہوئے

دشواری کا سامنا تھا، ان کی فوٹیج دیکھ کر لگ رہا تھا کہ وہ وہ مکمل فٹ نہیں

ہیں۔مصدقہ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی انتظامیہ نے عماد وسیم کو فٹنس ٹیسٹ

پاس کرنے کیلئے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حیدرآباد کے نوجوان فاسٹ

بولر محمد حسنین بھی فٹنس کے معیار کو حاصل نہ کر سکے تاہم ان کو ورلڈ کپ

کی 15 رکنی ٹیم میں جنید خان اور عثمان خان شنواری پر فوقیت مل رہی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں دو سنچریاں بنانے والے محمد رضوان فٹنس ٹیسٹ

میں سب سے آگے رہے تاہم انہیں 15 رکنی ٹیم میں جگہ بنانے میں مشکل پیش

آرہی ہے۔درائع کے مطابق انگلینڈ کیلئے جو دو اضافی کھلاڑی ٹیم کے ساتھ جائیں

گے ان میں آصف علی، عثمان خان شنواری اور جنید خان میں سے دو کھلاڑی ٹیم

کے ساتھ جائیں گے۔اس بات کے امکانات بھی روشن ہیں کہ اگر عابد علی اور

شان مسعود کی سلیکشن پر ڈیڈ لاک ہوجاتا ہے تو ایک اوپنر کو انگلینڈ کی سیریز

میں بھیجا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آصف علی کی بیٹی شدید علیل ہے اس

لیے ان کی سلیکشن کرتے وقت بیٹی کی میڈیکل ایڈوائس کو سامنے رکھا جائے گا

تاکہ وہ سکون کے ساتھ ٹورنامنٹ پر توجہ دے سکیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply