144

بھارت میں ووٹرزکو خریداجانے لگا

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں لوک سبھا کے حلقے

تھینی میں الیکشن کمیشن کی نگران ٹیم اور محکمہ انکم ٹیکس کے مشترکہ چھاپے

میں ایک دکان سے ووٹرز کی تقسیم کیلئے رکھے گئے ایک کروڑ 48 لاکھ

بھارتی روپے برآمد کرلیے گئے ۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ

دکان کو مبینہ طور پر تامل ناڈو کی ایک سیاسی جماعت کا ہمدرد چلاتا تھا۔بھارتی

اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق چھاپے پر اعتراض کرنیوالے

سیاسی جماعت کے ہمدردوں کو منتشر کرنے کیلئے اہلکاروں کو ہوائی فائر بھی

کرنے پڑے۔سینئر عہدیدار کے مطابق فا ئر نگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور

سیاسی جماعت کے 4کارکنان کو اس سے تعلق کے شبہ میں گرفتار بھی کیا

گیا،ٹیم نے عمارت میں نقد رقم چھپا ئے جانے کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا تاہم

دکان کا مالک موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔حکام کا کہنا تھا قبضے میں

لی گئی نقد رقوم کے پیکٹس پر ووٹرز کے نام، وارڈ نمبر درج تھے اور ہر پیکٹ

پر 3سو بھارتی روپے لکھا گیا تھا۔



اپنا تبصرہ بھیجیں