عمران خان کی حکومت ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے نیک نیتی سے کام کر رہی ہے، تاجر تعاون کریں: چودھری پرویزالٰہی

Spread the love

قائم مقام گورنر سے پاکستان ٹریڈرز الائنس کے وفد کی ملاقات، تاجر برادری کو اپنے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز

لاہور (جنرل رپورٹر) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان ٹریڈرز الائنس کے 40 رکنی

وفد نے مرکزی صدر محمد علی میاں اور صدر لاہور ناصر حمید خان کی قیادت میں یہاں گورنر ہاؤس میں

ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نکالنے

کیلئے نیک نیتی سے کام کر رہی ہے، تاجر برادری اس سلسلہ میں حکومت سے مکمل تعاون کرے۔ وفد میں

شبیر سیال، انصر ظہیر بٹ، ہمایوں اقبال، زبیر احمد، محمد ارشد، سید ماجد بخاری، عرفان اقبال، زبیر احمد

انصاری، خواجہ خاور رشید اور جاوید بٹ شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفد سے تاجر برادری کے

مسائل سننے کے بعد کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، مسائل کے حل کیلئے

ایک کمیٹی بنائیں جو ایک جامع پلان کے تحت اپنا منشور واضح کرے، پنجاب میں آپ کے مسائل ترجیحی

بنیادوں پر حل کرواؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو کاروبار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا

حکومت کی ذمہ داری ہے، ان کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعلی پنجاب

میں نے تاجروں کو بہترین سہولیات فراہم کی تھیں یہی وجہ تھی کہ وہ اس وقت پنجاب خو د کفیل تھا۔ محمد

علی میاں اور ناصر حمید خان نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تاجرطبقہ کو

کاروباری سہولیات فراہم کرے، ٹیکس ریفارمز میں درپیش مشکلات حل کرنے کیلئے سنگل پیج فارم ہونا

چاہئے، تاجروں پر چھاپے مار کر حکومت انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کر رہی ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply