سرکاری کمپنی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے عراق میں گیس کی تلاش کے لیے کنویں کی کھدائی شروع کردی

Spread the love

آئل اور گیس سیکٹر میں حکومتی اصلاحات کی وجہ سے جلد مثبت اثرات بھی آنا شروع ہو جاہیں گے غلام سرور خان

اسلام آباد/بغداد(کامرس رپورٹر)پی پی ایل بیرون ملک تیل وگیس تلاش کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن

گئی۔ اس کامیابی کی وجہ سے پی پی ایل کا نشان عالمی انرجی نقشے پر واضح ہو گیا ہے۔ پی پی ایل عراق کے

بلاک8 میں یہ کھدائی کررہی ہے ،اس کنویں کو مدائن1کا نام دیا گیا ہے۔ 14اپریل سے یہ کھدائی ایسے علاقے

میں ہورہی ہے جہاں تیل وگیس کے وسیع ذخائر ہیں۔ یہ کمپنی چائنیز کمپنی ذی پیک کنٹریکٹر کے ساتھ عراق

میں کام کر رہی ہے.اس سلسلے میں وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ پی پی ایل کی انرجی

مارکیٹ میں کامیابی ایک خوش آئند خبر ہے یہ پٹرولم ڈویژن کی بھی کامیابی ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ

ہماری قوم میں بہت سے باصلاحیت لوگ موجود ہیں جو کہ ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔یہ کھدائی تھری

ڈی سیسمک سروے کے بعد کی جارہی ہے اور یہاں سے پانچ ہزار میٹر گہرائی میں یومیہ 200سے 300ملین

مکعب فٹ گیس ملنے کی توقع ہے ۔یہ سروے تین سو مربع کلومیٹر کے رقبے پر کیا گیا ہے جبکہ مکمل رقبہ

چھ سو مربع کلومیٹر کا ہے اس کے علاوہ مدائن 1میں بیشتر ذخائر اور بھی موجود ہیں۔غلام سرور خان نے پی

پی ایل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئل اور گیس سیکٹر میں حکومتی اصلاحات کی وجہ سے جلد مثبت

اثرات بھی آنا شروع ہو جاییں گے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply