مستونگ ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے جاں بحق 12 افراد کراچی میں سپرد خاک

Spread the love

جاں بحق ہونیوالوں کی نماز جنازہ محمدی گوٹھ گراؤنڈ میں ادا کی گئی، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

کراچی(جنرل رپورٹر) مستونگ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے12 افراد کی نماز جنازہ

کراچی میں ادا کر دی گئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق المناک حادثے

میں جاں بحق ہونیوالے 12افراد کی نماز جنازہ محمدی گوٹھ گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اہلخانہ

سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جاں بحق ہونیوالوں کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، تمام لوگ رشتے دار کے جنازے میں شرکت کیلئے گئے

تھے ۔ جاں بحق افراد میں سات مرد، دو بچوں، ایک بچی اور دو خواتین شامل ہیں، میتوں کو ایمبولنس کے

ذریعے کراچی منتقل کیا گیا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply