بھارتی فوج کی بے حسی، گاڑی سے 13سالہ بچے کو کچل ڈالا

Spread the love

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں منگل کو ضلع پونچھ کے علاقے

گلپورہ میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی نے ایک 13سالہ لڑکے کو کچل دیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکے کا نام سجاد احمد ہے

اور وہ گلپورہ کا رہائشی تھا۔فوجی گاڑی کی ٹکر سے لڑکا شدید زخمی ہوگیا اور

اسے فوری طورپرڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ پہنچایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ

قراردیا۔ ایک پولیس افسر نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ قانون کی

متعلقہ دفعہ کے تحت کیس درج کرلیاگیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply