شہبازشریف کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی طلبی کے نوٹس منسوخ،سوالنامے بھجوانے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شہباز شریف کی اہلیہ اور دونوں

صاحبزادیوں کی نیب طلبی کے نوٹس منسوخ کرتے ہوئے شریف فیملی کی خواتین کو سوالنامے ارسال کرنے

کی ہدایت کی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گزشتہ روز لاہور بیورو

کا دورہ کیا اور جاری انکوائریز پر پیش رفت کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر جنرل لاہور کی جانب سے میگاکرپشن

مقدمات بالخصوص شریف فیملی‘عبد العلےم خان سمےت دےگر کیسز پر جامع بریفنگ دی گئی۔نیب کی جانب

سے جاری اعلامیہ کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ڈی جی نیب لاہور نے شریف فیملی کے کیسز پر

بریفنگ دی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور صاحبزادیوں،

رابعہ عمران، جویریہ علی کو نیب کی جانب سے بھیجے گئے طلبی کے نوٹس منسوخ کردئےے جبکہ چیئرمین

نے شریف فیملی کی خواتین کو متعلقہ کیس کے حوالے سے مطلوب معلومات کےلئے سوالنامہ بھیجنے کی ہدایت

کی ہے، سوالنامہ آمدن سے زائد اثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ہوں گے۔اعلامیہ کے مطابق

شریف فیملی کے تمام کیسز کی براہ راست نگرانی چیئرمین نیب خود کریں گے۔اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب

نے کہا ہے کہ نیب ’احتساب سب کےلئے‘ کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہے، نیب کی کسی سیاسی جماعت

سے وابستگی نہیں، نیب ایک خودمختار ادارہ ہے اور کسی بھی دباو¿ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قانون اور

آئین پاکستان کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اقدامات سرانجام دیتا ہے، نیب کی وابستگی صرف اور صرف

ریاستِ پاکستان سے ہے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کی نظر میں تمام ملزمان برابر ہیں، میگا

کرپشن مقدمات کو میرٹ اور صرف میرٹ کی بنیاد پر جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔چےئر مےن

نےب نے کہا ہے کہ خواتےن اور چادرچار دےواری کے احترام کو ہر صورت ےقےنی بنا ےا جائےگا مگر

جنہوں نے کر پشن کی ہے ان کا احتساب ضرور ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ نےب کی وابستگی صرف اور صرف

رےاست پاکستان کے ساتھ ہے اور ملک مےںشفاف احتساب کو ہر صورتیقینی بنایا جارہا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply