پشاور میں پولیس اور دہشتگردوں کے مابین مقابلہ،ایک اہلکار شہید

Spread the love

حیات آباد جج و ایڈیشنل آئی جی پر حملے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو دہشتگردوں نے فائر کھول دیا


مشکو ک گھر میں چھ تا سات دہشتگرد موجود ہیں جن کیخلاف آپریشن جاری ہے، وزیر اطلاعات


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاو ر کے علاقہ حیات آباد فیز7 میں پولیس

اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی

کے مطابق اطلاع تھی حیات آباد میں جج اور ایڈیشنل آئی جی پر حملے کرنےوالے موجود ہیں، اطلاع ملنے کے

بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور آپریشن شروع کیاتو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی ، مشکو ک گھر

میں چھ تا سات دہشتگرد موجود ہیں جن کیخلاف آپریشن جاری ہے، دوران آپریشن اے ٹی ایس کا ایک اہلکار

شہید ہوا۔ شوکت یو سفزئی کے مطابق شہید پولیس اہلکار کا تعلق بڈھ بیر ماشوخیل سے ہے ،جسکی پولیس لائنز

میں نماز جنازہ ادا کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔



Please follow and like us:

Leave a Reply