کیپٹن (ر)عارف نواز اس سے پہلے بھی آئی جی پنجاب رہ چکے ہیں۔

Spread the love

لاہور(کرائم رپورٹر) نئے تعینات ہونیوالے آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز 1961ءمیں پیدا ہوئے

اور1986میں بطور اے ایس پی پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ان کا تعلق 14ویں کامن سے

ہے۔ انہوں نے بطور اے ایس پی ،ایس ڈی پی او لودھراں ، پاکپتن اور فیروزوالہ شیخوپورہ میں فرائض سر انجام

دیئے ۔1992ءمیں ایس پی کے عہدہ پر ترقی کے بعد وہ ایس پی گوجرانوالہ ، راجن پور ، چکوال ،سرگودھااور

خیبر پختونخواتعینات رہے ۔انہوں نے 2000 ءمیں ایس ایس پی ، 2009 میں ڈی آئی جی اور 2014ءمیں

ایڈیشنل آئی جی کے عہدہ پر ترقی پائی اس دوران انہوں نے بہاولپور، فیصل آباد ،سپیشل برانچ ، وی وی آئی پی

سکیورٹی، ڈی آئی جی ٹریننگ پنجا ب ، بلوچستان اور سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہورمیں اہم عہدوں پر فرائض

سرانجام دئیے ۔ کیپٹن (ر) عارف نواز خان اس سے پہلے بھی بطور آئی جی پنجاب کے خدمات سرانجام دے

چکے ہیں۔انہیں 2018ءکے الیکشن سے پہلے آئی جی پنجاب کے عہدے سے تبدیل کیا گیا تھا۔کیپٹن (ر) عارف

نواز خان بطور سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈوےژن خدمات سرا نجام دے رہے تھے ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply