سعودی عرب میں سونے کی 1 ہزار کانیں دریافت

Spread the love

کانیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، تبوک ، قصیم ، ریاض، عسیر اور نجران ریجنوں میں دریافت ہوئی

کانیں 6 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں پھیلی ہوئی ہیں،سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی ایک ہزار کانیں دریافت ہو چکی ہیں جو 6 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں پھیلی ہوئی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے بتایا کہ سونے کی کانیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، تبوک ، قصیم ، ریاض، عسیر اور نجران ریجنوں میں دریافت ہوئی ہیں۔مکہ ریجن میں الدویحی، السوق، الرجوم 1، الرجوم2، منصورہ اور مسر جبکہ مدینہ منورہ میں بلغہ،تبوک میں سلیلہ، الحجار ، شرس ، عسیر اور حمضہ، قصیم میں الصخیبرات، نجران میں قیان اور ریاض ریجن میں الامار کانیں ہیں۔ وزارت کے مطابق سعودی کانوں سے نکلنے والا سونا غلاف کعبہ کے دھاگے تیار کرنے، زیورات سازی ، الیکٹرانک چپس، میڈیسن اور دانتوں کی بھرائی میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت مملکت کے طول و عرض میں موجود سونے سمیت مختلف دھاتوں سے بڑے پیمانے پر استفادہ کا پروگرام بنایا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply