شاہجہان اور عابد حسین شوپیاں میں سپردخاک، ضلع میں ہڑتال

Spread the love

شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی

بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے

سری نگر(کے پی آئی) جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہیدع ہونے والے شاہجہان

اور عابد حسین نامی نوجوانوں کو سپردخاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی بھارت

کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے اس دوران شوپیاں میں احتجاجی ہڑتال کی گئی ۔ بھارتی

فوج نے ہفتے کو ضلع شوپیان کے گاہند گاؤں میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران ان نوجوانوں کو

شہید کیا تھا شہید نوجوانوں میں سے شاہجہان کا تعلق میرساکنہ امشی پورہ شوپیان اور عابد حسین کا راولپورہ

شوپیان سے تھا۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد شہریوں نے احتجاجی مطاہرے کیے ۔ بھارتی فوج نے مظاہرین

کے خلاف طاقت کا استعمال کیا درجنوں افراد زخمی ہو گئے

Please follow and like us:

Leave a Reply