افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں،37 ہلاک،34زخمی

Spread the love

جلال آباد (نیوز ایجنسیاں)افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپوں

میں 37افراد ہلاک اور34زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطا بق طالبان نے صوبہ

ننگرہارکے ضلع شیراز پر قبضہ کرنے کیلئے حملہ کیا جسے سرکاری فورسز

نے ناکام بنادیااور طالبان 27لاشیں چھوڑ کرچلے گئے ،صوبائی حکومت نے

اپنے ایک بیان میں بتایا طالبان کاحملہ پسپا کر دیاگیا ہے جبکہ حملے کے نتیجے

میں 27طالبان ہلاک اور25سے زا ئد زخمی ہو گئے ، سکیورٹی فورسز کے

2اہلکار ہلاک اور 8زخمی ہوئے، طالبان اور سرکاری فورسز میں لڑائی کئی

گھنٹوں تک جاری رہی، طالبان کی یہ کاروائی اس مہم کا حصہ ہے کہ موسم بہار

کی آمد پر زبردست حملے کر کے کئی افغان شہروں پر قبضہ کرلیا جائے تاہم

افغان فورسز نے طالبان کے یہ نئے حملہ پسپا کر دیئے۔ دریں اثناء طالبان نے

افغانستان کے شمالی صوبے بغلان کے ضلع بغلان مرکزی میں ایک سکیورٹی

چیک پو سٹ پر زبردست حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8سکیورٹی اہلکار ہلاک

اور9زخمی ہو گئے یہ حملہ ہفتہ کی صبح کیا گیاسکیورٹی فورسز اور طالبان میں

کافی دیر تک لڑائی جاری رہی۔


افغانستان

Please follow and like us:

Leave a Reply