پولیس نے چمچاتی گاڑی کوفوری قبضے میں لے لیا

Spread the love

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تو گاڑیوں کو جرمانے

ہوتے ہیں یا گاڑیاں ہی بند کر دی جاتی ہیں لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے

کہ گزشتہ دنوں جرمنی میں پولیس نے ایک گاڑی کو اس کے رنگ کی وجہ سے

قبضے میں لے لیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں

پیش آیا جہاں ایک شخص اپنی لگژری پورشے کار لے کر سڑک پر نکلا جسے

چمکدار گولڈن رنگ کیا گیا تھا۔ سڑک پر پولیس نے اس گاڑی کو دیکھتے ہی

روک لیا اور گاڑی ہی قبضے میں لے لی۔پولیس آفیسرز کا کہنا تھا کہ اس گاڑی کا

رنگ انتہائی چمکدار تھا ، جو سڑک پر موجود دیگر ڈرائیوروں کی آنکھیں چندھیا

سکتا تھا اور اس کی وجہ سے کوئی خوفناک حادثہ بھی رونما ہو سکتا تھا، جس

کی وجہ سے اسے قبضے میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس ڈرائیور کو ایک بار

پہلے بھی وارننگ دی جا چکی تھی کہ وہ گاڑی کا رنگ تبدیل کروائے لیکن اس

نے پولیس کی ہدایت پر عمل نہیں کیا اور جب اسے دوسری بار روکا گیا تو اس

سے گاڑی کے کاغذات، لائسنس پلیٹ اور چابیاں لے لی گئیں۔


گاڑی

Please follow and like us:

Leave a Reply