دبئی، ائیرپورٹ سٹاف نے استقبال کرتے ہوئے مسافر کو زخمی کردیا

Spread the love

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی ایئرپورٹ پر آنے والے ایک مہمان سعودی طیارے

کا ایئرپورٹ سٹاف کی طرف سے بھرپور استقبال کیا جا رہا تھا کہ اس دوران پانی

کی توپ چلانے والے شخص نے ایسی غلطی کر دی کہ مہمان طیارے کے ایک

مسافر کو ہی زخمی کر ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق سعودی ایئرلائنز کی ایئربس

اے 320-21Aدبئی ایئرپورٹ پر اتری تو اسے پانی کی توپوں کی سلامی دیئے

جانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ طیارے کے رن وے پر اترنے کے بعد دونوں اطراف

سے پانی کی دو توپیں آئیں جنہوں نے طیارے کے دونوں اطراف کھڑے ہو کر

سلامی دینی شروع کی لیکن ایک طرف کی توپ کا نشانہ مہمان جہاز کی طرف ہو

گیا اور توپ سے نکلنے والے تیز پانی نے مہمان جہاز کا ایمرجنسی دروازہ توڑ

ڈالا، جس سے دروازے کے ساتھ واقع سیٹ پر بیٹھا مسافر زخمی ہو گیا۔ دبئی

ایئرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسافر معمولی

زخمی ہوا تھا جسے فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply