166

ناروے، شرپسند عناصر نے مسجد کو آگ لگا دی،بڑا حصہ شہید

Spread the love

اوسلو(انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے میں مسجد کو آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے

میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا،تفصیلات کے مطابق ناروے کے شہرایجرسینڈ

میں مسجد کو آگ لگا دی گئی۔آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی

اطلاع نہیں ملی تاہم مسجد کا بڑا حصہ آتشزدگی کی نظر ہوا، مقامی مسلمانوں نے

واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز

کر دیا تاہم ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شرپسند عناصر نے مسجد میں

آگ لگائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں