ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا،پی سی بی

Spread the love

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019کے لیے قومی ٹیم کا

اعلان 18اپریل کو کیا جائے گا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے منتخب کردہ 23کھلاڑیوں کا

فٹنس ٹیسٹ 15اپریل کو ہوگا اور انہی کھلاڑیوں میں سے مکمل طور پر فٹ کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈکپ ٹیم

تیار کی جائے گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد نواز نے پیٹرن ٹرافی گریڈ ٹو کا میچ کھیلنا ہے اور ان کا

فٹنس ٹیسٹ ان کے ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر 13اپریل کو کیا جائے گا اور 15 اپریل کو باقی 22کھلاڑیوں

کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہونے والے ممکنہ کھلاڑی 16اور

17اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے جب کہ پندرہ رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ دو ریزرو

کھلاڑی بھی ہوں گے۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019کا آغاز 30مئی سے ہوگا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان

انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ورلڈکپ 2019کے لیے نیوزی لینڈ اب تک واحد ٹیم ہے

جس نے کین ولیمسن کی قیادت میں 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply