نیا ڈومیسٹک سٹرکچر،کرکٹرزپر پیسوں کی بارش کرنے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر میں کھلاڑیوں

پر پیسوں کی بارش کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا،کھلاڑیوں کے معاوضے تین گنا

اضافہ کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق نئے سسٹم میں 6 ٹیمیں ہوں گے ،جن میں

کھلاڑیوں کے معاوضے تین گنا بڑھائے جائیں گے۔ ریجنز کی تمام ٹیموں کو اپنے

کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینا لازم ہوگا،ریجنز کی ایک ٹیم فرسٹ کلاس اور

دوسری گریڈ ٹو کھیلے گی،پرفارمنس نہ دکھانے پر کھلاڑیوں کی تنزلی ہوگی

جبکہ زائد العمر یا بیروزگار ہونیوالے کھلاڑیوں کو مینجمنٹ یا کوچنگ میں

نوکری دی جائے گی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply