پاکستان ایف اے ٹی ایف کو ایکشن پلان پر عملدرآمد رپورٹ 15اپریل کو پیش کریگا

Spread the love

اسلام اباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے گرے لسٹ

سے نکلنے اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقداما ت میں پیشرفت

سے متعلق رپورٹ 15اپریل کو پیش کرے گا،27 نکاتی ایف اے ٹی ایف ایکشن

پلان پر مکمل عملدرآمد ستمبر تک کیا جانا ہے۔تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن

ٹاسک فورس کا اجلاس جون میں ہوگا جس میں پاکستان کی کارکردگی کا تفصیلی

جائزہ لیا جائیگا ۔ و ز ا ر ت داخلہ نے نیکٹا،ایف آئی اے،کسٹمزسے رپورٹ طلب

کرتے ہوئے ایس ای سی پی سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کوبھی رپورٹ دینے کی

ہدایت کی ہے اور کہا ہے ہوم سیکرٹریزصوبوں میں نچلی سطح پراقدامات سے ا ٓ

گاہ کریں،یہ پاکستان کی طرف سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو جمع کروائی

گئی تیسری عملدرآمدی رپورٹ ہوگی، پاکستان کی طرف سے پہلی رپورٹ اگست

اٹھارہ جبکہ دوسری جنوری انیس میں جمع کروائی گئی جبکہ چوتھی عملدرآمدی

رپورٹ جولائی میں جمع کروائی جائیگی۔ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر

عملدرآمد کے جائزہ کیلئے ایشیا بحرالکا ہل مشترکہ گروپ کا اجلاس اگلے ماہ

تیرہ تاریخ کوہوگا، وزارت خزانہ، خارجہ، داخلہ، سٹیٹ بنک، سکیورٹی اینڈ

ایکسچینج کمیشن، ایف آئی اے، نیکٹا، ایف بی آر اور ایف ایم یو مل کر فیٹف

ایکشن پلان پر کام کر رہے ہیں، فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے حکومت

پاکستان نے چار ورکنگ گروپ بنا رکھے ہیں، ایشیا بحرالکاہل مشترکہ گروپ کو

فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعہ عملدرآمدی رپورٹ جمع کروائی جاتی ہے، فیٹف

کی طرف سے حالیہ جائزے کے بعد یو این لسٹڈ تنظیموں اور افراد کیخلاف سخت

کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ٹیررفنانسنگ رسک تخمینہ، کیش سمگلنگ اور

اینٹی منی لانڈرنگ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے، کالعدم

تنظیموں کی سرگرمیوں، وسائل، فنڈنگ کو مکمل روکا جائے اور اکاونٹس منجمند

کئے جائیں۔اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے حوالے سے عملدرآمد کے با رے میں

مالیاتی اداروں کی کڑی نگرانی کی جائے، عوام کو آگاہی فراہم کی جائے کہ

کالعدم تنظیموں کو چندہ اور عطیات نہ دیں۔



Please follow and like us:

Leave a Reply