IMF 197

ٹیکس ہدف 5ہزار ارب سے زیادہ رکھا جائے،آ ئی ایم ایف کا پاکستان سے مطالبہ

Spread the love

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے قرض پروگرام

کیلئے کڑی شرائط رکھتے ہوئے ڈالر کی قدر سے متعلق فیصلوں کا اختیار سٹیٹ

بینک کو دینے، نیپرا اور اوگرا کو خود مختار کرنے کا مطالبہ کیا ہے،نجی ٹی

وی کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کو ٹیکس

آمدن بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ہدف

5ہزار ارب روپے سے زیادہ رکھا جائے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم

ایف کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے

کیلئے ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائیں، ٹیکس چھوٹ سالانہ 12 لاکھ سے کم کر

کے 4لاکھ پر لائی جائے۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے مطالبات میں کہا گیا

ہے کہ بجلی اور گیس کے نقصانات کم کیے جائیں۔ نیپرا اور اوگرا کے فیصلوں

میں حکومت مداخلت نہ کرے۔ بجلی اور گیس کے 140 ارب کے واجبات عوام

سے وصول کیے جائیں۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ

سٹیٹ بینک کو خود مختار بنایا جائے تاکہ وہ ڈالر کی قدر سے متعلق خود فیصلے

کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں