ہم باتیں نہیں عمل کرکے دکھائیں گے،عثمان بزدار

Spread the love

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ عوامی

خدمت کا سفر شروع ہو چکا ہے،جو رکے گا نہیں، ہم باتیں نہیں عمل کرکے

دکھائیں گے، وہ پاکستان بنائیں گے جس کا خواب قائداعظمؒ اور عمران خان سمیت

ہم سب نے دیکھا ،پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم شرو ع ہو چکی ہے،

عوام کو جدید علاج کی سہولیات مفت فراہم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں

نے گزشتہ روز راولپنڈی میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین

ریلوے سٹیشن روڈ کے تعمیر نو کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر

منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، عامر

محمود کیانی، صوبائی وزراء راجہ بشارت، سمیع اللہ چودھری،حافظ ممتاز احمد،

راجہ راشد حفیظ، راجہ یاسر ہمایوں، ارکان اسمبلی چوہدری عدنان، عمار صدیق

اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لئی ایکسپریس وے،

رنگ روڈ، کڈنی ہسپتال، ویمن یونیورسٹی سمیت راولپنڈی کیلئے اربوں روپے کے

متعدد منصوبو ںکا اعلان۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے

کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں

فرق ختم ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات

حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل ہوں گے۔ نئے بلدیاتی نظام کے ایکٹ کا

مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے اسمبلی کے اگلے اجلاس میں منظور کرایا جائے

گا۔ وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد اوروفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی

اور صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔وفاقی وزیر

ریلویز شیخ رشید احمد نے عثمان بزدار کو ٹرین کا ماڈل بطور سووینیر پیش کیا۔

قبل ازیںوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بذریعہ ٹرین راولپنڈی روانہ ہوئے ۔

وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد ،صوبائی وزراء راجہ بشارت ،سمیع اللہ

چوہدری اورحافظ ممتاز احمد بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply