153

مسلمانوں کو اتحاد کی سخت ضرورت،امام کعبہ

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) امام کعبہ عبد اللہ بن عواد الجہنی نے نوجوانوں پر زور

دیا ہے کہ وہ دین کے نام پر بہکانے والوں کے جھانسے میں نہ آئیں ، معاملے

میں علماء کرام سے رہنمائی لیں ، اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے،

مسلمانوں کو اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔ جمعہ کو سیمینار سے خطاب کرتے

ہوئے امام کعبہ عبداللہ بن عواد الجہنی نے کہاکہ قرآن پاک میں مختلف اقوام اور

انبیاء کا ذکر کیا گیا ہے ، انہوںنے کہاکہ قرآن پاک میں جن اقوام کا ذکر کیا گیا

ہے یہ ہماری رہنمائی کیلئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ قرآن وسنت میں نوجوانوں کو

فوکس کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ کس طرح نوجوان اپنے دین کی حفاظت

کیلئے کمر بستہ ہوسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان ایک ایسی قوت ہیں جو

معاشرے کی کایہ پلٹ سکتے ہیں ، انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو اپنی قدروقیمت کا

اندازہ ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ علماء کرام سے

رہنمائی حاصل کریں۔انہوںنے کہاکہ انبیاء کی زندگی سے نواجوں کو رہنمائی

حاصل کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ نوجوان معاشرے کو بدلنے کی صلاحیت

رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قران و سنت کی روشن جواں عمری میں عبادت کا اللہ

کے حضور خاص ۔قبل ازیں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امام کعبہ ڈاکٹر

عبداللہ عواد نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں جمعے کا خطبہ دیا۔امام کعبہ نے

فقید المثال استقبال پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔خطبے میں امام کعبہ نے

کہا کہ اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے، ہمارا مذہب امن و امان سے رہنے

کا درس دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب توحید کی بنیاد پر قائم

ہوئے۔انہوںنے کہاکہ مسلمان تقویٰ اختیار کریں۔ قبل ازیں فیصل مسجد کی اطراف

میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ،اسلام آباد پولیس کی بھاری

نفری تعینات رہی ،مسجد میں مکمل جامع تلاشی کے بعد نمازیوں کو جانے دیا گیا۔

فیصل مسجد کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ،مسجد میں

مرد اور خواتین کیلئے الگ الگ انتظامات کئے گئے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں