حمزہ شہباز سےمبینہ منی لانڈرنگ ،اثاثہ جات کیس میں ڈھائی گھنٹے تفتیش

Spread the love

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن

لیڈر حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب میں پیش ہوگئے۔ذرائع

کے مطابق حمزہ شہباز جب نیب لاہور کے آفس پہنچے تو انکی گاڑی کو آفس

کے باہر ہی روک لیا گیا، اس موقع پر حمزہ شہباز کے ترجمان بھی گاڑی میں

موجود تھے جنہیں نیب حکام نے آفس میں داخلے کی اجازت نہیں دی اور حمزہ

شہباز کو اکیلے ہی نیب آفس میں جانے کی اجازت دی گئی۔ذرائع کے مطابق حمزہ

شہباز تقریباً ڈھائی گھنٹے تک نیب دفتر میں موجود رہے جہاں انہوں نے نماز

جمعہ بھی ادا کی۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سے نیب کی تین

رکنی ٹیم نے تفتیش کی جس میں پراسیکیوشن، انویسٹی گیشن اور انٹیلی جنس

ونگ کے افسرشامل تھے۔نیب حکام نے ان سے مبینہ منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات

کے حوالے سے سوالات کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران حمزہ

شہباز نے نیب حکام کو بتایا کہ مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتے ہیں، وہ صرف

سیاسی معاملات دیکھتے ہیں۔نیب حکام نے تقریباً ڈھائی گھنٹے کی پوچھ گچھ کے

بعد حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دے دی۔



Please follow and like us:

Leave a Reply