139

کراچی،میڈیکل کی طالبہ ایک ماہ سے لاپتہ

Spread the love

گلستان جوہر کی رہائشی عروج ہمدرد یونیورسٹی میںتھرڈ ایئر کی طالبہ تھی

بیٹی 8 مارچ کوپارلر کے لئے نکلی تھی اور پھر واپس نہیں لوٹی۔والد

کراچی(صباح نیوز، وائس آف ایشیا)کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی رہائشی میڈیکل کی لاپتہ طالبہ کو پولیس ایک مہینہ بعد بھی ڈھونڈ نہ سکی۔ایس پی گلشن کے مطابق لاپتہ عروج ہمدرد یونیورسٹی میں تھرڈ ایئر کی طالبہ تھی اور عروج کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں والد کی مدعیت میں ایک ماہ قبل درج کیا گیا تھا۔لاپتہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ 8 مارچ کو ان کی بیٹی گھر سے پارلر کے لئے نکلی تھی اور پھر واپس نہیں لوٹی۔تفتیشی حکام کے مطابق عروج کے دوستوں اور قریبی رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی ہے تاہم عروج سے متعلق ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں