کوئٹہ: ہزار گنجی سبزی منڈی میں دھماکہ

Spread the love

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں صبح جب لوگ منڈی سبزی خریدنے کے لیے ایف سی اہلکاروں کی حفاطت میں پہنچے تو کچھ دیر بعد یہاں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ہزارہ برادری کے 8 افراد جبکہ دیگر کام کرنے والے 7 اور ایک بچہ شامل ہے۔ ڈی آئی جی کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر آلو کی بوریوں میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ دھماکہ ریموٹ سے کیا گیا تھا کہ یہ نصب شدہ مواد کا نتیجہ ہے۔ زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلکس میں داخل کرا دیا گیا۔ دھماکے کی جگہ پر متعلقہ ایجنسیاں تحقیقات کر رہی ہیِ

Please follow and like us:

Leave a Reply