211

وزیراعظم کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ترقی کا سفر جاری رہے گا ، غلام سرور

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم اور

پانی وبجلی،سردار یار محمد رند کی وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے

ملاقات ہو ئی۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے سردار یار محمد رند سے پٹرولیم مصنوعات

سمیت گیس کے شعبے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔معاون خصوصی

نے وفاقی وزیر پٹرولیم کو یقین دلایا کہ وہ تیل اور گیس کے شعبہ بالخصوص

پٹرولیم پروڈکٹس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیرا

ہیں۔انہوں نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں عالمی شہریت یافتہ کمپنیوں

کی دلچسپی اور بھاری سرمایہ کاری کو وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی

کامیابی قرار دیا۔تیل اور گیس کی ماوراے ساحل تلاش کے حوالے سے نیک

خواہشات کا اظہار بھی کیا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران

خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ترقی کے سفر جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں