نیوزی لینڈمیں اسلحہ رکھنے پر پابندی کے قانون کااطلاق آج سے شروع

Spread the love

ویلنگٹن(صباح نیوز) نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے متفقہ طورپر فوجی طرز کے

نیم خودکار آتشیں ہتھیار رکھنے پر پابندی کے قانون کی منظوری دیدی اور اس

قانون کاآج جمعہ سے ملک میں اطلاق ہوجائے گا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے

مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے یہ قانون گزشتہ روزگزشتہ ماہ کرائسٹ چرچ

کی دو مساجد میں ایک آسٹریلوی دہشت گرد کی اندھا دھند فائرنگ سے پچاس

نمازیوں کی شہادت کے بعد منظور کیا ہے۔وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس قانون

پر بحث میں لیتے ہوئے کہامیں نے اس قتل عام کے بعد کسی وسیع طرح مشاور

ت کے بغیر ہی یہ فیصلہ کر لیا تھا حکومت کو اس ضمن میں کوئی اقدام کرنا

ہوگا۔نئے قانون کے تحت حکومت شہریوں یا ڈیلروں کے پاس موجود نیم خودکار

آتشیں ہتھیاروں کو واپس خرید کرے گی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply