166

زرداری کی ضیافت، مولانا فضل الرحمن کی طبیعت خراب

Spread the love

اسلام آباد(صباح نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی ضیافت کے بعد جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ

مولانا فضل الرحمن کا سرچکرانے لگا، سابق صدر کے معاون خصوصی ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو آصف علی

زرداری کی طرف سے عیادت کیلئے مولانا کے پاس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مولانا فضل

الرحمن نے زرداری ہاؤس میں آصف علی زرداری کی کھانے کی دعوت میں شرکت کی تھی اور زرداری

ہاؤس میں کھانا تناول کیا تھا، مولانا فضل الرحمن صبح اٹھے تو طبیعت انتہائی بوجھل، تھی قے کی کیفیت تھی

، سرچکرانے لگا، ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو آصف علی زرداری کی طرف سے عیادت کیلئے بھاگتے بھاگتے

مولانا فضل الرحمن کے پاس پہنچے، ان کی عیادت کی اس دوران مولانا فضل الرحمن اورڈاکٹر عبدالقیوم

سومرو کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ پاس بیٹھے ایک مہمان نے کہاکہ آصف علی زرداری کی

ضیافت کے بعد مولانا فضل الرحمن ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں