مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کا انجن سیز ہو گیا، فواد چوہدری

Spread the love

گاڑی میں ڈیزل ڈالیں یا پیٹرول ، چلنے والی نہیں،مجھے نہیں لگتا فضل الرحمان کی سیاست میں کوئی جان ہے

نیب میں زیادہ تر وہ لوگ کیسز کا سامنا کر رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کا پیسہ لوٹااور پاکستان سے باہر بھیجا

عمران خان کو جو مینڈیٹ ملا ہے وہ احتساب کے لئے ملا ،ہمیں لوگوں کو جیلوں رکھنے کا شوق نہیں،میڈیا سے گفتگو

عمران خان کو جو مینڈیٹ ملا ہے وہ احتساب کے لئے ملا ،ہمیں لوگوں کو جیلوں رکھنے کا شوق نہیں،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کا انجن سیز ہو گیا، اب گاڑی میں ڈیزل ڈالیں یا پیٹرول، گاڑی چلنے کی نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں کوئی جان ہے۔ ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی فلم بھی نہیں چل پا رہی اور ان کی گاڑی کا انجن بھی سیز ہو گیا اور اب اس گاڑی میں ڈیزل ڈالیں یا پیٹرول یہ گاڑی چلنے کی نہیں ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں کوئی جان ہے،

ہمارے لئے کوئی فکر کی بات نہیں۔، نیب میں زیادہ تر وہ لوگ کیسز کا سامنا کر رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کا پیسہ لوٹااور پاکستان سے باہر بھیجا۔ لوگوں نے پی ٹی آئی کو اس لئے ووٹ دیئے ہیں کہ پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے۔ عمران خان کو جو مینڈیٹ ملا ہے وہ احتساب کے لئے ملا ہے اور ان لوگوں کو پاکستان کے پیسے واپس کرنا ہوں گے۔ ہمیں لوگوں کو جیلوں رکھنے کا شوق نہیں ، یہ پاکستان کا پیسہ ہے واپس کریں اور جہاں چاہیں جائیں۔ اپوزیشن کہتی ہے کہ ان کے تمام کیسز کو چھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی زد میں وہ لوگ آرہے ہیں جنہوں نے پاکستان میں حکومت کی۔

ا نہوں نے کہا کہ 1947سے لے کر 2008تک پاکستان کا کل غیر ملکی قرضہ 37 ارب ڈالرز تھا جو کہ گذشتہ 10 سال کے دورا ن بڑھ کر 97 ارب ڈالر ہو گیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ پیسہ کدھر گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جس طرح ویزہ پالیسی میں تبدیلی کی ہے اس کے نتیجہ میں بہت بڑی تعداد میں سیاح پاکستان آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قلعہ روہتاس اور پوٹھوہار کا سارا علاقہ بڑی تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کی سیاحت صرف پانی کے اوپر ہے اور وہ سالانہ سیاحت سے 20ارب ڈالرز کماتے ہیں۔

ترکی 40 ارب ڈالرز کماتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہاڑوں کی سیاحت ہے، پانی کی سیاحت ہے، مذہبی سیاحت ہے، چار مذاہب کا آغاز اور عروج ہمارے علاقوں میں ہے، لہٰذا ہماری سیاحت باقی جگہوں سے بہت بڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان مستقبل میں سیاحت سے بہت بڑا غیر ملکی زر مبادلہ کمائے گا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply