159

بی جے پی کوووٹ نہ دیں ، خودکشی کرنیوالے کسان کاساتھیوں کوانتباہ

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ)بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع ہردوار کے گاؤں میں کسان نے خودکشی سے قبل

آخری پیغام میں لکھا کہ ’ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ نہیں دیں‘۔ پولیس نے بتایا کہ ہردوار کے گاؤں

دادکی میں ایشور چند شرما نامی 65 سالہ کسان نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔خودکشی سے قبل آخری

پیغام میں کسان نے لکھا کہ ’ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے 5 سال میں کسانوں کو تباہ کردیا ہے،

انہیں ووٹ نہیں دیں ورنہ وہ ہر شخص کو چائے بیچنے پر مجبور کردیں گے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں