117

ترکی:الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی حکومتی درخواست مسترد کردی

Spread the love

انقرہ(مانیٹرنگ)ترکی کے الیکشن کمیشن نے استنبول کے 31 پولنگ اسٹیشنز

میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست

مسترد کردی ہے۔ یہ درخواست حکمران جماعت ‘آق” پارٹی کی طرف سے دی

گئی تھی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلی سطحی

اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ استنبول میں 31 مقامات

پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور بیوکچاکمگہ کے مقام پردوبارہ پولنگ کرانے کی

کوئی ضرورت نہیں۔خیال رہے کہ ترکی کی حکمراں جماعت’آق’ نے استنبول میں

31 مقامات موجود 51 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اپیل کی

تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں