افغانستان،کوئلے کی کان بیٹھ گئی،6 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق

Spread the love

ایبک (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شمالی صوبے صفات اللہ سمنگنی میں

کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 کان کن جاں بحق اور ایک

زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کان کنوں کا ایک گروپ کان میں کام کر رہا

تھا کہ گزشتہ روز دوپہر کو کان ایک دھماکہ کے ساتھ بیٹھ گئی، جس کے نتیجے

میں کان میں دب کر 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، یہ حادثہ دارسوف پایان

میں پیش آیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کان کا ایک حصہ دھماکے کے ساتھ گر

گیا۔ شمالی صوبے صفات اللہ سمنگنی کے ڈپٹی گورنر نے بتایا کان میں کام کرنے

والے افراد بنیادی طور پر انتہائی غریب ہیں اور ان کے پاس روزی کمانے کا اور

کوئی ذریعہ نہیں ہے ،حادثہ مناسب آلات کے استعمال نہ ہونے کی وجہ سے پیش

آیا ہے اور کان کنی شعبہ سے متعلق کام کرنے والوں کو اس کا کوئی علم نہیں

جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔



Please follow and like us:

Leave a Reply